Main Menu

خواتین ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف چار صفر سے فتح

pakWvsNZwomen

نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو چوتھے اور آخری ٹی20 میچ میں سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 4-0 سے فتح حاصل کر لی۔

منگل کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے اور آخری ٹی20 میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے ایک مرتبہ پھر بیٹنگ لائن کی ناکامی سے دوچار ہوئی اور مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 89 رنز بناپائی۔
جویریہ خان 36 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
جواب میں نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 11 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
یاد رہے کہ پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف تین ایکروزہ میچوں کی سیریز کا ایک میچ جیتنے میں کامیاب رہی لیکن اس سیریز میں دو ایک کی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*