Main Menu

افغانستان، انڈر نائین ٹین کرکٹ کی نئی ایشیائی طاقت

AfghanU19AsianChmapion

برادر ہمسایہ ملک افغانستان ٹیم ، پاکستان کو ایک یک طرفہ فائنل میچ میں185 رنز سے شکست دے کر انڈرنائنٹین کرکٹ کی نئی ایشیائی طاقت بن گئی۔

اتور کو کوالالمپور میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستانی بیٹنگ لائن اپ ایک بار پھر افغانی گیند بازوں خاص طور پر اکرام فیضی اور مجیب کی شاندار کارکردگی کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔

افغانستان کی انڈر19 ٹیم نے پہلے بلے باززی کرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹسمین اکرام فیضی کی ناقابل شکست 107 رنز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد موسیٰ نے تین اور شاہین شاہ آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

جوابی باری میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے اپنے اسی حریف کے خلاف نور وز قبل والی مایوس کن کارکردگی دہرائی اور پوری ٹیم 22.1 اوورز میں 63 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔

مجیب زدران نے تباہ کن باولنگ کی اور 13 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کی جبکہ قیس احمد نے بھی تین وکٹیں حاصل کیں۔

یادرہے کہ پاکستانی ٹیم اپنے گروپ کے پہلے میچ میں افغانستان کے خلاف بیس اوورز میں ستاون رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

افغانستان کے اکرام فیضی کو میچ اور مجیب زدران کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*