Main Menu

مکے باز محمد وسیم کی پاکستان کے لیئے مزید نہ کھیلنے کی دھمکی

wasim-boxer-of-pak

پاکستان کے پیشہ وارانہ مکے باز محمد وسیم سپانسر شپ اور حکومتی سرپرستی نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہوئے اور پاکستان کے لیے مزید فائٹ نہ کرنے کی دھمکی دے دی۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے محمد وسیم جو اب تک تمام 8 پروفیشنلز فائٹس میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔

وسیم ڈبلیو بی سی فلائی ویٹ کی ورلڈ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے لاس ویگاس روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ کولمبیا کے باکسرز کے مدمقابل ہوں گے۔

تاہم اپنے ایک ویڈیو پیغام میں محمد وسیم کا کہنا تھا ان کی اولین ترجیح پاکستان سے کھیلنا ہے ، وہ نہیں چاہتے کہ وہ کسی دوسرے ملک کی نمائندگی کریں۔

انہوں نے کہا کہ کولمبیا کے باکسر سے اگلی فائٹ پاکستان کے لیے آخری ہوگی، اس مقابلے کے بعد وہ امریکا یا جنوبی کوریا کی شہریت حاصل کرلیں گے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*