Main Menu

پہلالاہورپریس کلب ” میر سلطان خان” میموریل شطرنج ٹورنامنٹ

lahorePressClubChessEvent

لاہور پر یس کلب میں پہلی بارنوروز فاونڈ یشن کے تعاﺅن سے” میر سلطان خان” میموریل شطرنج ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا جس میں 36ممبران نے حصہ لیا ۔

ٹورنامنٹ کا لیگ راونڈ چار میچز جبکہ ناک آوٹ راﺅنڈ دو میچز پر مشتمل تھا۔

ٹورنامنٹ میں سنسنی خیز مقابلوں کے بعد روزنامہ ایکسپریس ٹریبیون کے رانا محمد یاصف ٹورنامنٹ کے فاتح قرارپائے جبکہ رنر اپ دنیا نیوز کے رفیع جمال رہے۔

تیسری پوزیشن روزنامہ انصاف کے ریاض بھٹی اورچوتھی پوزیشن روزنامہ ایکسپریس کے عرفان احسان نے حاصل کی۔

 لاہور پریس کلب کے صدر محمد شہباز میاں، سیکرٹری عبدالمجید ساجد، ممبران گورننگ باڈی اسماعیل جکھڑ ،سینئر صحافی نعیم مصطفی، صلاح الدین بٹ،اقبال قریشی، جواد رضوی ،میاں رﺅف، شکیل سعید،یاسین مغل اور بلال غوری سمیت ممبران کی کثیرتعداداس موقع پر موجود تھی جو ٹورنامنٹ کے دلچسپ اورسنسنی خیز مقابلوں سے خوب محظوظ ہوئے۔

 ٹورنامنٹ کے فاتحین میں انعامات کی تقسیم کی تقریب کے موقع پر پریس کلب کے صد ر محمد شہباز میاںاور سیکرٹری عبدالمجیدساجدنے کہاکہ صحافی ہمہ وقت معاشرے کے مسائل کو اجاگر کرنے میں مصروف عمل رہتے ہیں جس کے باعث انھیں جسمانی وذہنی تفریح کے مواقع بہت کم میسر آتے ہیں،اسی بات کو مدنظر رکھ کر کلب کی گورننگ باڈی ممبران کے لئے ایسے پروگر امزمنعقد کرتی ہے جس سے ممبران کو ذہنی و جسمانی تفریح کے بہترین مواقع میسر آسکیں، گورننگ باڈی کا عزم ہے کہ وہ مستقبل میں بھی ممبران کے لئے کھیلوں سمیت تفریح کے پروگرامز منعقد کرتے رہے گی۔

Final IMG_3452 IMG_3458 IMG_34354






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*