Main Menu

عالمی سنوکر چیمپئن شپ: پاکستانی کھلاڑی پری کوارٹر فائنل میں پٹ گئے

paksnookerPlayers

سترہ سے ستائیس نومبر تک دوحا میں کھیلی جانیوالی مردوں کی عالمی (انفرادی) سنوکرچیمپئن شپ میں پاکستانی کیوئسٹس اس بار پھر پری کوارٹر فائنل مرحلے سے آگے نہ بڑھ سکے۔

پاکستان کی جانب سے دو ہزار سترہ کی عالمی چیمپئن شپ میں چارکیوئسٹس،پینتیس سالہ محمد آصف، چھبیس سالہ اسجد اقبال،سولہ سالہ محمد نسیم اختراورتئیس سالہ مبشررضا نے شرکت کی۔

اسجد اقبال اور مبشررضا آخری سولہ کھلاڑیوںکے مرحلے میں پہنچنے کے بعد آگے نہ بڑھ سکے جبکہ سابق دو ہزار بارہ کے ایونٹ کے عالمی چیمپئن محمد آصف اور رواں برس بیجنگ میں انڈر 18 عالمی سنوکر چیمپئن شپ جیتنے والے نسیم اختر ابتدائی مرحلے میں ہی ناک آﺅٹ ہو گئے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے دو کھلاڑی عالمی چیمپئن بن چکے ہیں۔
سب سے پہلے انیس سو چورانوے میں محمد یوسف نے پاکستان کے لیئے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*