Main Menu

عالمی بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ کے فاتحین کے لیئے انعام واکرام

RiazpeerzadaDistributingChe

 عالمی بیچ چیمپئن شپ مقابلوں میں پاکستان کے لیئے سونے کے دو تمغے جیتنے والے پہلوانوں کو انعام اکرام سے نوازا گیا۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈکے زیر اہتمام ایک تقریب میںمحمد انعام بٹ اور عنایت اللہ کی پزیرائی کی گئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ تھے جنہوں نے دونوں قومی ہیروز کو 5، 5 لاکھ روپے کی انعامی رقم کے چیک دیئے۔

 وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزاد ہ نے سینئر کیٹگری میں گولڈ میڈل جیتنے والے محمد انعام بٹ کیلئے 5لاکھ روپے اور کیڈٹ کیٹگری 70کلوگرام میں عنایت اللہ کو بھی 5لاکھ روپے انعام سے نوازا۔

 محمد انعام بٹ نے ترکی میں کھیلی گئی عالمی بیچ ریسلنگ چیمپیئن شپ کی مائنس 90کلوگرام کیٹگری کے مقابلوں میں امریکہ، روس، ترکی، ایران اور یونان کے ریسلرز کو شکست دے کر عالمی چیمپئن کا ٹائٹل جیتا تھا۔

 عنایت اللہ نے مائنس 70کلوگرام کیٹگری میں ایران اور ترکی کے ریسلرز کو ہرا کر طلائی تمغہ جیت کر عالمی چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ ریاض حسین پیرزادہ نے دونوں ریسلرز کو مبارکباد پیش کی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*