Main Menu

عالمی ٹیم سکواش چیمپئن شپ 2017 : پاکستان کی خراب شروعات

WorldTeamSquashCS2017

 چھ بار کا عالمی چیمپئن پاکستا ن، فرانس کے شہر مارسئی میں منعقد ہونے والی پچیسویں عالمی ٹیم سکواش چیمپئن شپ 2017 کے پہلے میچ میں عالمی نمبر ایک مصر سے تین صفر سے شکست کھا گیا۔

پاکستانی سکواڈ کم تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشمل ہے جس میں صرف ایک کھلاڑی(فرحان زمان) ایسا ہے جو عالمی درجہ بندی کے ایک سو پچاس کھلاڑیوں کی صف میں آتا ہے۔

پہلے مقابلے میںمروان الشورباگے( عالمی نمبر چھ) نے پاکستان کے عماد فرید(عالمی نمبر ایک سو باسٹھ) کو گیارہ چار۔ گیارہ پانچ اور گیارہ چھ سے شکست دی۔یوایس اوپن چیمپئن مصر کے علی فراغ نے پاکستان کے شاہجہاں خان کو گیارہ تین، گیارہ چار اور گیارہ نو سے ہرایا۔

تیسرے میچ میں پاکستان کے نمبر ایک فرحان زمان(عالمی نمبر اٹھاون) کوکریم عبدال گواد ن( عالمی نمبر دو)نے گیارہ سات،تیرہ گیارہ، سات گیارہ اور گیارہ چار کی ناکامی سے دوچار کیا۔

پاکستان گروپ اے میں ہے جہاں مصر کے علاوہ سوئٹزرلینڈکی ٹیم شامل ہے۔ہر گروپ سے دو بہترین ٹیمیں ناک آﺅٹ مرحلے میں کوالیفائی کریں گی۔
گروپ مقابلوں میں پاکستان کا دوسرا اور آخری مقابلہ انتیس نومبر کو سوئٹزرلینڈ سے ہو گا۔

اس چیمپئن شپ میں عراق ، اسرائیل اور جمیکا کی ٹیمیں پہلی بار شرکت کر رہی ہیں۔

چیمپئن شپ میں چوبیس ممالک کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جنہیں آٹھ گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

فائنل تین دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ آخری بار پاکستان انیس سو ترانوے میں عالمی چیمپئن بنا تھا۔اس کے بعد سے ٹائٹل انگلستان، مصر اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کے درمیان گھوم رہا ہے۔

آخری بار دو ہزار تیرہ میں انگلستان جیتا جبکہ دو ہزار پندرہ کی چیمپئن شپ جو قاہرہ میں طے تھی منسوخ کر دی گئی تھی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*