Main Menu

سعید اجمل نے کرکٹ کا میلہ چھوڑ دیا

saeedAjmalRetired

پاکستان کے جادوگر آف سپنر سعید اجمل نے ٹیسٹ اور ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔انہوں نے یہ اعلان فیصل آباد اور لاہور کے درمیان ٹی ٹونٹی سیمی فائنل کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کر تے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ان کی آواز بھرا گئی اور آنکھیں بھیگ گئیں۔ سعید اجمل نے کہا کہ وہ بورڈ کا احترام کرتے ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ جب مجھ پر پابندی لگائی جارہی تھی تو بورڈ نے اس وقت میرے حق میں مقدمہ لڑنے کی ہمت نہیں دکھائی۔
سعید اجمل نے کہا میں نے ملک کیلئے کرکٹ کھیلی اور اپنے کیرئیرکے یادگارلمحات ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گے۔
سعید اجمل نے 35 ٹیسٹ میچوں 178، 113 ون ڈے میچوں میں 184 اور 64 ٹی20 میچوں میں 85 وکٹیں حاصل کیں۔
اپنے کیریئر کے آخری برسوں میں اپنے اندازِ گیندبازی کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا رہا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*