Main Menu

قومی ٹی20 کپ : فائنل میں لاہور شہزادے آمنے سامنے

salmanButtAndMohammadHafeez

زندہ دلوں کے شہر لاہور کی دوکرکٹ ٹیمیں اپنے اپنے حریف کو شکست دے کر قومی ٹی20 کپ فائنل میں پہنچ گئیں جو جمعرات انتیس نومبر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

بدھ کو لاہور وائٹس نے کپتان سلمان بٹ کی قیادت میںفیصل آباد کو دس رنز سے شکست دی ۔راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں لاہور وائٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔

کپتان سلمان بٹ اور کامران اکمل نے ٹیم کو 69 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا تاہم دونوں اوپنرز کے آوٹ ہونے کے بعد کوئی بھی کھلاڑی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا۔

سلمان بٹ 40، کامران اکمل 30، رضا علی ڈار 15 جبکہ سمیع اسلم 10 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ، عمر اکمل نے ناقابل شکست 32 رنز کی باری کھیلی۔

جواب میں سعید اجمل کی کپتانی میں فیصل آباد کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19.4 اوورز میں 132 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

دوسرے سیمی فائنل میں محمد حفیظ کی قیادت میں لاہور بلیوز نے احمد شہزاد کی شاندار سینچری کی بدولت فاٹا رینجز کو بھی دس رنز سے شکست دی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*