Main Menu

پاکستان ٹیم عالمی ٹیم سکواش چیمپئن شپ سے فارغ

pakSquashTeam

پاکستان ٹیم عالمی ٹیم سکواش چیمپئن شپ سے فارغ ہوگئی۔ فرانس کے شہر مارسئی میں مصر کے بعد سوئٹزرلینڈ کے ہاتھوں بھی تین صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑاجس کے باعث پاکستان آخری سولہ ٹیموں میں جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہو سکا۔
پاکستان کے نمبر ایک فرحان زمان کو نیکولس ملر نے تین ایک سے شکست دی۔ عماد فرید بھی اسی مارجن سے ہارے تاہم محمد عاصم خان نے اپنے حریف کا پانچ گیم تک مقابلے کیا تاہم وہ بھی شکست کا رخ موڑنے میں ناکام رہے۔
سولہ ٹیموں نے پری کوارٹر فائنل مرحلے کے لیئے کوالیفائی کر لیا جن میں ملائیشیا اور ہانگ کانگ چائنا بھی شامل ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*