Main Menu

قومی ٹی20 کپ: لاہور بلیوز،لاہور وائٹس کو ہرا کر چیمپئن

LahoreBlueWonNT29Cup2017

قومی ٹی20 کپ کے فائنل میں لاہور بلیوز کی ٹیم فیورٹ لاہور وائٹس کو غیر متوقع طور پرسات وکٹ سے شکست دے کر چیمپئن بن گئی۔

جمعرات کوراولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں لاہور وائٹس کی ٹیم پہلے بازی کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنا سکی۔ کپتان سلمان بٹ نے آٹھ چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ ناقابل ِ شکست باسٹھ اور کامران اکمل نے بیس رنز بنائے۔

لاہور بلیوز کی جانب سے عاطف جبار دو وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باولر رہے جبکہ اعزاز چیمہ، خالد عثمان اور آغا سلمان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جوابی باری میں لاہور بلیوز نے امام الحق کی ناقابل شکست نصف سنچری اور کپتان محمد حفیظ کی پینتیس رنزکی اچھی باری کی بدولت سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔

فائنل میچ کے موقع پر سٹیڈیم میں تین ہزار کے لگ بھگ شائقین کرکٹ موجود تھے۔شائقین کرکٹ ہر اچھے شاٹ پر تالیاں اور سیٹیاں بجا کر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔فائنل میچ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے اور مکمل تلاشی کے بعدشائقین کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی گئی تھی۔

قومی ٹی ٹونٹی کپ میں کامران اکمل بیٹنگ اور عمید آصف گیند بازی کے شعبے میں سب سے نمایاں رہے۔ بیٹنگ کے شعبے میں لاہور وائٹس کے اوپنر کامران اکمل ایک سینچری اور چار نصف سینچریوں کی مدد سے 432 رنز بنا کر سرفہرست احمد شہزاد 341 رنز بنا کر دوسرے سلمان بٹ 328 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر رہے۔

لاہور وائٹس کے عمید آصف 14 وکٹیں لیکر گیند بازوں میں سرفہرست رہے جبکہ لاہور وائٹس کے وہاب ریاض اورپشاور کے سہیل خان نے بارہ ، بارہ وکٹیں حاصل کیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*