Main Menu

فٹ بال ورلڈ کپ 2018 : افتتاحی میچ روس اور سعودی عرب کے درمیان

اگلے برس روس میں منعقد ہونے والے فٹ بال کے عالمی کپ میں کون کس کے مقابل آئے گا ، اس امر کا فیصلہ جمعہ کو ماسکو میں ہونے والے ڈراز میں ہو گیا۔ ان مقابلوں کے لیئے بتیس ٹیموں کو آٹھ گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ڈراز کے مطابق 14 جون کو گروپ اے کی میزبان ٹیم روس اور سعودی عرب کے درمیان افتتاحی میچ ماسکو کے لزنیکی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

گروپ اے:میزبان روس، یورو گوائے،مصر اور سعودی عرب پر مشتمل ہے۔

گروپ بی میں پرتگال، سپین، مراکش اور ایران کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

گروپ سی میں فرانس، آسٹریلیا، پیرواور ڈنمارک شامل ہیں۔

گروپ ڈی میں ارجنٹینا، آئس لینڈ، کروشیا اور نائجیریا کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔

گروپ ای میں برازیل، سوئٹزرلینڈ، کوسٹاریکا اور سربیا کو رکھا گیا ہے۔

گروپ ایف میں دفاعی چیمپیئن جرمنی، میکسیکو، سویڈن اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔

گروپ جی بیلجیم، پاناما، تیونس اور انگلستان پر مشتمل ہے۔

گروپ ایچ میں پولینڈ، سینیگال، کولمبیا اور جاپان کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مقابل آئیں گی۔

FifaWC2018Draws

 






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*