Main Menu

پری میئر لیگ 2017-18:مانچسٹر یونائیٹڈ(3) نے آرسنل(1) کو تباہ کر دیا

arsenal1-3united

مانچسٹر یونائیٹڈ نے حریف آرسنل کوانگلش پری میئر لیگ کے ایک اہم میچ میں تین ایک سے شکست دے کر تین اہم قیمتی پوائنٹس حاصل کر لیئے۔

یہ پچھلے تین برسوں میں یونائیٹڈ کی آرسنل کے میدان پر پہلی کامیابی تھی۔
اس میچ کو رواں سیزن کا بہترین میچ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

آرسنل اس میچ سے قبل اپنے میدان پر لگاتار بارہ مقابلے جیتنے کے باعث اس مقابلے کے لیے فیورٹ تھی مگر یونائیٹڈ نے بساط الٹ دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ابتدائی گیارہ منٹس میں ویلنسیا اور لینگارڈ نے سکور بنا کر میزبان ٹیم کو حیرت میں ڈال دیا۔

دوسرے ہاف میں آرسنل کے سٹرائیکر لاکازٹ نے گول بناکر خسارہ کم کر دیا لیکن کچھ ہی دیر بعد ونگر لینگارڈ نے یونائیٹڈ کے لیئے اپنا دوسرا گول بنا کر ٹیم کی برتری پھر دہری کر دی جو آخری تک برقراررہی۔

یونائیٹڈ کے میڈ فیلڈر پال پوگباکو چوہترویں منٹ میں مخالف ٹیم کے کھلاڑی کی ٹانگ پرپاﺅں جمانے کے جرم میں سرخ کارڈ دکھا کر مقابلے سے باہر کر دیا گیا۔

اس موقع پر یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں خصوصی طور پر ان کے کیپر دی گیا نے شاندار دفاعی کھیل کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ٹیم کو کامیابی دلوا دی۔

کیپر دی گیا نے اس میچ میں مخالف ٹیم کے چودہ حملے ناکام بنائے۔

یونائیٹڈنے صرف پچیس فیصدپوزیشن حاصل کی تاہم چار حملوں میں تین بار درست نشانہ لگایا۔

پوگبا اب مانچسٹر سٹی کے خلاف ڈربی میچ نہیں کھیل پائیں گے۔

یونائٹیڈ اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے جبکہ پہلا درجہ مانچسٹر سٹی نے حاصل کر رکھا ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*