Main Menu

نمائشی ہاکی مقابلہ :ہائی مونٹ کی ڈارہاکی اکیڈمی کے خلاف کامیابی

darHokey1

ڈار ہاکی اکیڈمی کے زیراہتمام جشن عیدمیلاد النبیﷺ کے پرمسرت موقع پر ہفتہ کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہائی مونٹ کپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلے میں ڈار ہاکی اکیڈمی اور ہائی مونٹ ہاکی ٹیم کے درمیان میچ کھیلا گیا جو ہائی مونٹ ہاکی ٹیم نے 4-3 سے جیت لیا۔

 اس موقع پر مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو ہائی مونٹ انتصار صدیقی ، ڈار ہاکی اکیڈمی کے صدر اولمپیئن توقیر ڈاراور ہاکی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ توقیر ڈار نے مہمان خصوصی انتصار صدیقی کو دونوں ٹیموں سے تعارف کروایا اور بتایا کہ ڈار ہاکی اکیڈمی گزشتہ دس سالوں سے زیادہ نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹ اور پرموٹ کر رہی ہے۔ ہر تہوار اور موقع پر بھی ڈار ہاکی اکیڈمی میچز کا انعقاد کرتی ہے۔ عید میلاد النبی ﷺکے پرمسرت موقع پر بھی ایک خصوصی میچ کا اہتمام کیا گیا جس کو ہائی مونٹ کپ کہا گیا۔ ڈار ہاکی اکیڈمی اور ہائی مونٹ کی ٹیموں کے درمیان میچ انتہائی سنسنی خیز رہا میچ کے اختتامی لمحات میں فاتح گول کرکے ہائی مونٹ کی ٹیم نے میچ 4-3 سے جیتا۔

 ہائی مونٹ ہاکی ٹیم کی طرف سے ذیشان، شمعون،علی عزیز اور اسلام نے گول سکور کیے جبکہ ڈار ہاکی اکیڈمی کی طرف سے سکندر، ذوالقرنین اور اجمل بٹ نے گول سکور کیے۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈار ہاکی اکیڈمی کے صدر توقیر ڈار نے ہائی مونٹ گروپ آف کمپنیز کے سی سی او انتصار صدیقی کا خصوصی شکریہ ادا کیا جو ڈار ہاکی اکیڈمی کی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں۔

DHA2






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*