Main Menu

پاکستان کرکٹ کاکیلنڈر ایئر 2017 کیسا رہا؟

PakWonFinalCT

دسمبر کا پورا مہینہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم اپنی بین الاقوامی مصروفیات سے فارغ ہے جس کی وجہ سے اس کا کیلنڈر ایئر 2017 ایک ماہ پہلے ہی اختتام کو پہنچ چکا۔

رواں برس پاکستان کرکٹ اتار چڑھاﺅ کا شکار ضرور رہی تاہم مجموعی طور پر یہ سال پاکستان کرکٹ کے لیئے کامیابیوں کا سال ہی گردانا جائے گا۔

سری لنکا کے خلاف امارات میں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش قومی ٹیم کی سب سے بری کارکردگی تھی لیکن پاکستان نے موسم ِ گرما میں انگلستان کے میدانوں پر روایتی حریف بھارت کو فائنل میں پچھاڑ کر پہلی مرتبہ چیمپئنز ٹرافی کا تاج سر پر سجا کر مدتوں بعد پاکستانی شائقین کو ایک حقیقی اور بڑی فتح سے روشناس کروایا۔younusNmisbahLT2

رواں برس مصباح الحق اور یونس خان جیسے کہنہ مشق کھلاڑی رخصت ہوئے تو حسن علی اور فخر زمان جیسے ستارے آسمانِ کرکٹ پر روشن ہوئے۔پی ایس ایل دوم میں پشاور زلمی فاتح بن کر ابھری ۔ لاہور میں کھیلاگیا فائنل چیمپئنز ٹرافی والی فتح کی سی لذت دے گیا۔

پاکستان نے2017 میں تین مختلف ٹیموں کے خلاف کل 6 ٹیسٹ کھیلے دو ( بمقابلہ ویسٹ انڈیز)جیتے ، 4 ( بمقابلہ آسٹریلیا1، ویسٹ انڈیز1، سری لنکا2)ہارے۔

ایکروزہ کرکٹ مقابلوں میں پاکستان 18 مرتبہ میدان میں اتری۔صرف 6 میچوں میں اسے شکست کاسامنا کرنا پڑا جبکہ 12 میچوں میں پاکستان نےآسٹریلیا(1)،ویسٹ انڈیز(2)،جنوبی افریقہ(1)، سری لنکا(6)، انگلستان(1 )اور بھارت(1 )جیسے حریفوں کو شکست دی۔

fakhaZamanAsNaveySeller1

رواں برس پاکستان نے انگلستان میں بھارت کو فائنل میں ہرا کر پہلی بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزازحاصل کیا۔

پاکستان نے سب سے بڑی کامیابی 124 رنز سے بھارت کے خلاف حاصل کی۔

مختصر ترین نمونے کی کرکٹ ٹی ٹونٹی میں بھی پاکستانی ٹیم نے ایکروزہ میچوں کی طرح ٹیسٹ کرکٹ سے بہتر کارکردگی کا مظاہر ہ کیا۔

رواں برس عالمی الیون نے پاکستان میں آکر تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جس سے سری لنکا کو بھی حوصلہ ملا اور اس کی ٹیم نے لاہور میں ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیل کر پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کی راہ ہموار کر دی۔

 

World11WelcomeBoards

دو ہزار سترہ میں پاکستان نے، بشمول انٹرنیشنل الیون ،کل 10ٹی ٹونٹی مقابلوں میں حصہ لیا جن میں صرف 2میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 8میں فتح نے اس کے قدم چومے۔

پاکستان نے اس دوران ویسٹ انڈیز (3)،عالمی الیون(2 )اور سری لنکا(3) کے خلاف کامیابیاں سمیٹیں۔ٓ

ٓ اس عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان پہلی بار آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں دنیا میں سب سے اوپر آ گیا۔

پاکستان ٹیم اس وقت آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں اور ایکروز ہ کرکٹ میں چھٹے نمبر پر ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی اگلی منزل نیوزی لینڈ کی سرزمین ہے جہاں دو ہزار اٹھارہ کے شروع میں اسے میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ایکروزہ اور تین ٹی ٹونٹی مقابلوں میں پنجہ آزمائی کرنا ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*