Main Menu

پہلا آل پنجاب فیم فٹ بال چیلنج کپ:فیورٹ ٹیم سبزاہ زار کو شکست

پہلے آل پنجاب فیم فٹ بال چیلنج کپ میں پاکستان ساکر سکول نے ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم سبزاہ زار کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔

بلیک پول ایف سی نے قائد ایف سی مانگا اور مراد ایف سی نے باٹا ایف سی کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کرلی ۔

 فیم فٹ بال کلب کے زیراہتمام ماڈل ٹاون میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں بلیک پول ایف سی نے قائد ایف سی مانگا کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی ۔

دوسرے میچ میں مراد ایف سی نے باٹا ایف سی کو 1 گول کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی ۔

 تیسرے میچ میں پاکستان ساکر سکول نے ایونٹ کی فیورٹ سبزہ زار ایف سی کو صفر کے مقابلے 1 گول سے شکست دے کو ایونٹ سے باہر کردیا۔ ٹورنامنٹ میں آج آئی ٹی یونیورسٹی اور پنجاب یونیورسٹی کی ٹیمیں شام ساڑھے پانچ بجے کھیلا جائے گا۔

ایونٹ آرگنائزر اور فیم فٹ بال کلب کے صدر ضیاءعارف کے مطابق ایونٹ میں مسلسل میچز اور موسم سرما کے آغاز میں پڑنے والی دھندنے گراونڈ کی گھاس ختم کردی تھی جس کی وجہ سے ایونٹ میں تھوڑا وقفہ ضروری تھا تاہم گزشتہ روز سے دوبارہ ایونٹ شروع ہوگیا ہے جو آئندہ دوہفتے تک مکمل ہوجائے گا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164