Main Menu

کامران اکمل 800 فرسٹ کلاس کیچز لینے والے پہلے ایشیائی وکٹ کیپر

kamaranAkmalKeeper

تجربہ کاروکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل 800 فرسٹ کلاس کیچز لینے والے پاکستان اور ایشیا کے پہلے وکٹ کیپر کرکٹر بن گئے۔

کامران نے یہ سنگ میل قائد اعظم ٹرافی میں اسٹیٹ بینک گراونڈ میں واپڈا اور خان ریسرچ لیبارٹریز کے درمیان کھیلے گئے سپر ایٹ کے میچ کے دوران عبور کیا۔

انہوں نے پہلی اننگز میں پانچ اور دوسری اننگز میں دو شکار سمیت مجموعی طور پر میچ میں سات کیچ لیے۔

کامران اکمل جو ان دنو ں قومی کرکٹ ٹیم میں دوبارہ شامل ہونے کے لیئے اچھی کارکردگی دکھانے پر تلے ہوئے ہیں ، نے1997 میں فرسٹ کلاس کیریئر کا آغاز کیا۔ اب تک 227 میچوں میں 804 کیچ اور 61 اسٹمپ سمیت مجموعی طور پر 865 کھلاڑیوں کا وکٹوں کے عقب میں شکار کر چکے ہیں۔

کامران اکمل نے حال ہی میں ختم ہونے والے قومی ٹی ٹونٹی کپ میں سب سے زیادہ رنز سکور کر کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کی قومی سلیکشن کمیٹی کو تھوڑا مشکل میں ڈال دیا ہے جو چند روز بعد دورہ نیوزی لینڈ کے لیئے قومی سکواڈ کا اعلان کرنے والی ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*