Main Menu

عالمی ہاکی لیگ فائنلز: بھارت کے نصیب میں ایک پوائنٹ

indialostVsGermany

ہمسایہ ملک میں کھیلی جانے والی عالمی ہاکی لیگ کے فائنل مرحلے کے گروپ مقابلوں میں میزبان بھارت کی ہاکی ٹیم کی کارکردگی خاصی مایوس کن رہی۔انگلستان اور جرمنی کے خلاف اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔تاہم ایونٹ کے دوستانہ فارمیٹ کے تحت تمام ٹیموں کی طرح بھارتی ٹیم بھی کوارٹر کھیلنے کی حق دار ٹہری۔

گروپ مقابلوں کے بعد پول اے سے بیلجیئم اور پول بی سی جرمنی اول درجہ پر رہے۔

گروپ بی میں بھارت چوتھے نمبر پر رہا ۔ تین میچوں میں صرف ایک پوائنٹ اس کے نصیب میں آیا۔

چھ دسمبر کو بیلجیئم کا بھارت سے مقابلہ ہے۔اسی روز سپین کا مقابلہ آسڑیلیا سے ہو گا ۔

سات دسمبر کو تیسرے کوارٹر فائنل میں انگلستان اور ارجنٹینا ٹکرائیں گے جبکہ چوتھے کوارٹر فائنل میں جرمنی کا مقابلہ ہالینڈ سے طے ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*