Main Menu

آل پنجاب فیم فٹ بال چیلنج کپ:مغلپورہ یونائیٹڈ کو پانچ صفر سے شکست

FameFCTeam

 فیم فٹ بال کلب نے مغلپورہ یونائیٹڈ کو 5-0 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ۔ فیم فٹ بال کلب کی جانب سے کپتان عثمان غنی نے 2جبکہ وسیم ، عمید خان اور سعد جدون نے ایک ایک گول سکور کیا۔

 ماڈل ٹاون فیم فٹ بال کلب گراونڈ میں جاری پہلے آل پنجاب ناک آوٹ فیم فٹ بال چیلنج کپ کے آخری پری کوارٹر فائنل میچ میں میزبان فیم فٹ بال کلب گرین نے مغلپورہ کی معروف فٹ بال کلب کو تختہ مشق بنا تے ہوئے صفر کے مقابلے 5 گول سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کردیا بلکہ کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ بھی پکی کرلی ۔

 میچ کے دوسرے ہی منٹ میں سٹرائیکر وسیم نے فیم ایف سی کے لئے پہلا گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی ۔ میچ کے 23 ویں اور 46 ویں منٹ میں فیم فٹ بال ٹیم کے کپتان عثمان غنی نے دوگول سکور کرکے مغلپورہ یونائیٹڈ کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ۔ میچ کے 57 ویں منٹ میں عمید خان نے سکور کرکے فیم فٹ بال کی ٹیم کی برتری چارصفر کردی جبکہ میچ کا آخری گول فیم فٹ بال کلب کے سعد جدون نے میچ کے 66 ویں منٹ میں سکور کیا۔

مغلپورہ یونائیٹڈ کے کھلاڑی متعد د کوششوں کے باوجود ایک بھی گول سکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے ۔

fame 2






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*