Main Menu

انڈر 19 کرکٹ عالمی کپ: حسان کی قیادت میں 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

u19WC

بارہویں انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، حسان خان قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

انڈر 19 ورلڈ کپ کا آغاز 13 جنوری سے نیوزی لینڈ میں ہوگاجس میں ویسٹ انڈیز اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

عالمی کپ کی تیاریوں کے لیئے قومی جونیئرز کا تربیتی کیمپ 7 دسمبر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں لگایا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم میگا ایونٹ سے قبل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیلے گی۔آسٹریلیا کے خلاف پہلا میچ 27 دسمبر، دوسرا 29 جب کہ تیسرا میچ 31 دسمبر کو کھیلا جائیگا جبکہ نیوزی لینڈ میں 3 اور 5 جنوری کو میزبان ٹیم کے ساتھ مقابلہ ہو گا۔

انڈر نائین ٹین کرکٹ عالمی کپ کا سلسلہ انیس سواٹھاسی میں شروع ہوا۔ پاکستان ٹیم دو ہزار چار اور چھ میں لگاتار عالمی چیمپئن بنی۔پاکستان تین بار رنر اپ بھی رہا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*