Main Menu

پاکستان سپر لیگ2018:آغاز بائیس فروری، فائنل کراچی میں ہو گا

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا : جمعرات کو اعلان کردہ پروگرام کے طابق لیگ 22فروری 2018سے یو اے ای میں شروع ہوگی جبکہ فائنل سمیت اس کے آخری تین ناک آﺅٹ میچ لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

افتتاحی تقریب دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ہوگی جبکہ افتتاحی میں دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور ایڈیشن کی نئی ٹیم ملتان سلطان کے درمیان ہو گا۔ایونٹ کا فائنل پچیس مارچ کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

سپر لیگ چار مختلف مقامات(دبئی ، شارجہ، لاہور اور کراچی) پر کھیلی جائے گی جس میں مجموعی طور پر 34میچز کھیلے جائیں گے ۔تمام لیگ میچز اور ایک پلے آف دبئی اور شارجہ میں منعقد ہوں گے جبکہ دو پلے آف لاہور میں اور فائنل کراچی میں ہوناطے پایا ہے۔

پی ایس ایل میں شریک چھ ٹیمیں ہر ٹیم سے دو دو بار ٹکرائیں گی ۔

پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے پلیٹ فارم پاکستانی کھلاڑیوں کو پوری دنیا میں اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا موقع مل رہا ہے اور مجھے امید ہے کہ میچز کے دوران زیادہ سے زیادہ شائقین گراﺅنڈ میں آئیں گے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*