Main Menu

عقیل خان اور شہزادآئی ٹی ایف فیوچرز ٹینس چیمپئن شپ ڈبلز مقابلوں کے فاتح

پاکستان کے ٹینس سٹار عقیل خان اور شہزادخان نے سرینا ہوٹلز آئی ٹی ایف فیوچرز ٹینس چیمپئن شپ ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا۔

 ہفتہ کو پاکستان ٹینس فیڈریشن کمپلیکس گارڈن ایوینیو اسلام آباد میں کھیلے گئے ڈبلز فائنل میں پاکستان کے نمبر ایک کھلاڑی سینیتس سالہ عقیل خان اور نمبر چار کھلاڑی شہزادخان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کے پاولوک اور سپین کے پیری ریبا کی جوڑی کو 7-6(3), 7-6 (4)سے ہرا کر ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

عقیل خان نے اس مقابلے میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا جبکہ ان کے جوڑی دار شہزاد نے پاکستان کے نمبر ایک کھلاڑی کا بھرپور ساتھ دیا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*