Main Menu

کرس گیل نے رنگپور رائیڈرز کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا چیمپئن بنا دیا

ویسٹ انڈیز کے مہان بلے باز کرس گیل کی 146 رنز کی طوفانی اننگز کی بدولت رنگپور رائیڈرز نے فائنل میں ڈھاکا ڈائنامائٹس کو 57 رنز سے شکست دے کر بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

کرس گیل کو فائنل کے بہترین کھلاڑی کے علاوہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 2017 کا بھی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

منگل کو کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں رنگپور رائیڈرز نے مقررہ اوورز میں ایک وکٹ پر 206 رنز بنائے جس میں کرس گیل نے طوفانی باری کھیلتے ہوئے صرف69 گیندوں پر ریکارڈ ساز 18 چھکے 5 چوکے لگائے۔

جواب میں ڈھاکا ڈائنامائٹس کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 149 رنز ہی بنا سکی اور میچ میں 57 رنز سے فتح کے ساتھ ہی رنگپور رائیڈرز نے پہلی بار چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

یاد رہے کہ کرس گیل کو پاکستان سپر لیگ سوئم کے لیے کسی بھی ٹیم نے خریدنے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی۔

بنگلہ دیش سپر لیگ میں کرس گیل کی فائنل میں کارکردگی کے بعد لگتا ہے کہ پاکستانی ٹیموں کے مالکان اپنے فیصلے پر پچھتا رہے ہوں گے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*