Main Menu

دوسری ایران نیوی سکواش چیمپئن شپ : پاکستان کے عاصم خان چیمپئن

پاکستان کے عاصم خان نے دوسری ایران نیوی سکواش چیمپئن شپ کا تاج سر پر سجا لیا۔

عاصم خان نمبر آٹھ سیڈ تھے جنہوں نے فائنل میں جمہوریہ چیک کے مارٹن سوچ کو گیارہ پانچ، گیارہ چار،آٹھ گیارہ اور بارہ دس سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

عاصم خان نے سیمی فائنل میںنمبر تین سیڈ ہم وطن احسن ایاز کو شکست دی جبکہ کوارٹر فائنل میں ہانگ کانگ کے چی ہیم وانگ کو ہرایا تھا۔

یہ ٹورنامنٹ گیارہ سے پندرہ دسمبر تک ایران کے دارالحکومت تہران میں کھیلا گیا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*