Main Menu

کیرالہ کنگزاولین ”ٹی ٹین “لیگ کی چیمپئن

keralaKings

مصباح الحق کی قیادت  میں پنجابی لیجنڈز کرکٹ کی تاریخ کی اولین ٹی ٹین لیگ کے فائنل میں پٹ گئی اور کیرالہ کنگز نے فتح کا تاج پہن لیا۔

اتوار کو شارجہ کرکٹ گراﺅنڈ پر ایونٹ کے فائنل میں پنجابی لیجنڈز کی جانب سے پہلی باری لیتے ہوئے مقررہ دس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر ایک سو بیس رنز بنائے گئے۔

نیوزی لینڈ کے سٹاروکٹ کیپر بلے باز لیوک رونکی(34گیندوں پر70رنز) نے سیمی فائنل کی طرح فائنل میں میں بھی دھواں دھارباری کھیلی جبکہ شعیب ملک (14گیندوں پر 26رنز)نے بھی ان کا اچھا ساتھ دیا۔

ایک سو اکیس رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیرالہ کنگز کے افتتاحی بلے باز چاڈ والٹن پہلی ہی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوگئے لیکن پھر ہوا یہ کہ ایون مورگن (21گیندوں پر63رنز)نے سٹرلنگ(23گیندوں پر52*رنز)کے ساتھ مل کرپنجابی لیجنڈز کی گیندبازوں کی زبردست دھلائی کی اور میچ آٹھ گیندیں قبل صرف دو وکٹوں کے نقصان پر جیت کر کیرالہ کنگز کو چیمپئن بنا دیا۔

اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں کیرالہ کنگز نے مراٹھا عرے بینز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچی۔ایون مورگن مردِ میدان قرار پائے۔

دوسرے سیمی فائنل میں پنجابی لیجنڈز نے ناقابل ِ شکست پختونز نو وکٹوں سے شکست دے کران کی چھٹی کرادی۔شعیب ملک اور رانچی نے فاتحانہ باریاں کھیلیں۔سترہ گیندوں پر اڑتالیس رنز بنانے والے شعیب ملک مردِ میدان کا اعزاز پائے۔

ٹی ٹین لیگ کے ریکارڈز
سب سے زیادہ رنز:197لیوک رونکی۔۔شعیب ملک191 ۔۔سٹرلنگ 181
بہترین انفرادی سکور:70 رنز،رونکی پنجاب لیجنڈز بمقابلہ کیرالہ کنگز

بہترین انفرادی گیند بازی:3/12 سہیل تنویر

سب سے زیادہ وکٹیں:5 سہیل تنویر






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*