Main Menu

انڈر 19 عالمی کپ کھیلنے جانے والی پاکستانی ٹیم کے اعزاز میں تقریب

انیس برس سے کم عمر کھلاڑیوں کے کرکٹ کے عالمی کپ میں شرکت کرنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں پی سی بی کی جانب سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شاندار تقریب منعقد کی گئی۔

انڈر نائن ٹین عالمی کپ تیرہ جنوری سے تین فروری تک نیوز ی لینڈ میں کھیلا جا رہاہے جس میں پاکستان سمیت سولہ ٹیمیں شرکت کریں گی۔

پاکستان گروپ ڈی میں ہے جہاں اسے افغانستان، سری لنکا اور آئرلینڈ جیسی ٹیموں کا سامنا ہے۔

 بدھ کے روز ہونے والی اس تقریب میںقومی کرکٹروں شعیب ملک ، جنید خان،عثمان شنواری کے علاوہ پیپسی کے سینئر مارکیٹنگ مینجر سعد منور اور پاکستانی شو بز کے ستاروں عروہ حسین، میشاشفیع، عاطف اسلم، علی عظمت سمیت دیگرنے شرکت کی اور ٹیم کی حوصلہ افزائی کی۔

سمیت دیگر کرکٹروں اورشو بز سٹارز نے تقریب میں شریک ہو کر نوجوان کھلاڑیوں کاحوصلہ بڑھایا۔

سنیئر قومی کھلاڑیوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو جیت میں کام آنے والے مفید مشورے دیئے جبکہ قومی ٹیم کے کپتان حسان علی کا کہنا ہے کہ انہیں ٹیم پر اعتماد ہے اور وہ کوشش کریں گے کہ ٹائٹل جیت کر لوٹیں۔

یاد رہے کہ پاکستان انڈر نائن ٹین عالمی کپ دو مرتبہ دو ہزار چاراور دو ہزار چھ میں جیت چکا ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*