Main Menu

زلمی سکول لیگ چھبیس دسمبر سے شروع

پشاور زلمی فاو¿نڈیشن اور ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیپر پختونخواہ کے درمیان زلمی سپر لیگ کے انعقاد کے حوالے سے ایم او یو پر دستخط ہو گئے ۔

زلمی کے مالک جاوید آفریدی کہتے ہیں کہ زلمی اسکول لیگ چھبیس دسمبر سے شروع ہوگی ۔ انہوں نے لیگ آرمی پبلک کے شہداد کے نام سے منسوب کر دی۔

گراس روٹ اور اسکول لیول پر کرکٹ کے فروغ کے لیے پشاور زلمی فاونڈیشن نے زلمی اسکول لیگ کے انعقاد کا اعلان کردیا. زلمی اسکول لیگ چھبیس دسمبر سے شروع ہوگی .زلمی اسکول لیگ کے انعقاد کے حوالے سے پشاور میں ایم او یو سائن کرنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی .پشاور زلمی فاونڈیشن اور ایلمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ نے ایم او یو پر دستخط کیے.

چئیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن خیپر پختونخواہ میں گراس روٹ لیول پر کرکٹ کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی .زلمی ہائیر سو پچز پروجیکٹ کے بعد زلمی اسکول لیگ کا انعقاد صوبے میں اسکول لیول پر موجود ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں اہم کردار ادا کرے گی .چئیرمین پشاور زلمی نے زلمی اسکول لیگ کے انعقاد میں ہر ممکن تعاون پر خیپر پختونخواہ حکومت , جناب عمران خان اور وزیر اعلی پرویز خٹک کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا .

جاوید آفریدی نے زلمی اسکول لیگ کو آرمی پبلک اسکول کے شہدا کے نام سے منسوب کردیا. ایم او یو دستخط کی تقریب میں پشاور زلمی اور ہائیر پاکستان کے ڈائریکٹر جناب خالد آفریدی , پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز جناب محمد اکرم , وزیر ایلمنٹری اینڈ سیکنڈر ی ایجوکیشن جانب عاطف خان , سیکرٹری خالد خان , آٹھوں ٹیموں کے کپتان اور میڈیا کی بڑی تعداد نے شرکت کی. زلمی اسکول لیگ کا پہلا مرحلہ چھبیس سے اٹھائیس دسمبر تک ہری پور اور پھر فائنل انتیس دسمبر کو پشاور میں کھیلا جائیگا. لیگ میں پشاور , بنوں , مالا کنڈ اور ہزارہ ریجن کی دو دو ٹیمیں شریک ہوں گی .لیگ کا دوسرا مرحلہ پی ایس ایل سے پہلے منعقد ہوگا.






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*