Main Menu

ایفرو ٹی ٹونٹی لیگ: یوگنڈا میں پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ہو گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں سمیت متعدد پاکستانی کرکٹر ز کے ساتھ یوگنڈا میں کرکٹ لیگ کے آرگنائزرزنے ہاتھ کر دیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سعید اجمل کھلاڑیوں کی ایک ٹیم، جس میں عمران خان اور یاسر حمید بھی شامل ہیں، لے کر یوگنڈا گئے ہیں جس نے وہاں مقامی ایفرو ٹی ٹونٹی لیگ کے ابتدائی میچوں میں حصہ لیا تاہم معاوضہ بروقت نہ ملنے پر پاکستانی کھلاڑیوں نے لیگ کے مزید میچوں میں شرکت سے انکار کر دیا ۔

 پاکستانی کھلاڑی جب وطن واپس آنے کے لیئے جہاز میں سوار ہونے لگے تو انہیں علم ہوا کہ انتظامیہ نے انکی ٹکٹیں کینسل کرادی ہیں۔

اس طرح کی افواہیں بھی پھیلیں کہ یوگنڈا میں پاکستانی کرکٹ مشکلات میں پھنس گئے ہیں تاہم قومی ٹیم کے سابق مایہ ناز اسپنر سعید اجمل نے یوگنڈا میں پاکستانی کرکٹرز کے پھنسنے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام کرکٹرز یہاں محفوظ اور خوش ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اس واقعہ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کی بحفاظت وطن واپسی اورمالی معاملات حل کروانے کے لیئے متحرک ہو گیا ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*