Main Menu

ٰٰپچاسویں قومی والی بال چیمپئن شپ: واپڈا کا اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع

پاکستان واپڈا نے پچاسویں قومی والی بال چیمپئن شپ جیت کر ایک بار پھر اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا ہے۔

پی او ایف سپورٹس کمپلیکس واہ کینٹ میں اتوار کو کھیلے گئے فائنل میچ میں واپڈا نے پاکستان نیوی کو ایک کے مقابلے مین تین گیمز سے شکست دے کر ٹرافی جیتی۔

یہ واپڈا کی لگاتار تیسری چیمپئن شپ فتح بھی ہے۔

سات روزہ چیمپپئن شپ میں ملک بھر سے سترہ ٹیموں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔شریک ٹیموں میں فاتح واپڈا، نیوی، آرمی،پی اے ایف، پی او ایف، پولیس، ریلویز، بلوچستان، کے پی کے۔ پنجاب، سندھ، اسلا آم آباد، آزاد جموں کشمیر، فاٹا، پاکستان بورڈ، پاکستان جونیئر اینڈ یوتھ۔

یاد رہے کہ پاکستان واپڈا ملک میں سب سے زیادہ کھلاڑیوں کو ملازمتیں دینے کا دعوی کرتا ہے۔

واپڈا کے کھیلوں کے شعبہ کے منتظمین کے مطابق ملک کے بائیس سو سے زائد کھلاڑی اس ادارے سے منسلک ہیں۔

واپڈا نے مختلف کھیلوں کی پینسٹھ ٹیمیں بنا رکھی ہیں جن میں سینتیس مردوں اور اٹھائیس عورتوں پر مشتمل ہیں۔
واپڈا تینتیس کھیلوں میں قومی چیمپئن بھی ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*