Main Menu

قائد اعظم بین الصوبائی کھیلیں: پنجاب سونے کے تمغوں کے پیچھے

InterPGames2017

اسلام آباد میں جاری قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کے دوسرے دن پنجاب چودہ گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بلوچستان پانچ گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے اور خیبرپختونخوا تیسرے نمبر پر ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایتھلیٹکس میں سندھ کے عبدالمعید اور شفق آفرین نے بالترتیب مردوں اور خواتین کی سو میٹر دوڑ میں طلائی تمغے حاصل کئے۔سندھ کے عمر سادات نے 800 میٹر، پنجاب کی صبا نے 1500 میٹر ویمنز اور بلوچستان کے ناصر علی نے پانچ ہزار میٹر دوڑ میں طلائی تمغے جیتے۔

بلوچستان کے عامر علی اور بینش نے مینز اینڈ ویمنز 400 میٹر رکاوٹوں والی دوڑ میں طلائی تمغے اپنے نام کئے۔کبڈی میں خیبرپختونخوا اور فاٹا کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔

خیبرپختوانخوا کی ٹیم نے بلوچستان کی ٹیم کو ہرادیا جبکہ فاٹا نے اسلام آباد کے خلاف کامیابی حاصل کی۔
والی بال کے مقابلوں میں پنجاب ، فاٹا ، بلوچستان اور آذاد کشمیر کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کی۔پنجاب نے اسلام آباد کی ٹیم کو بیسٹ آف تھری کی بنیاد پرہرایا۔ فاٹا نے گلگت بلتستان کے خلاف میچ جیتا۔

بلوچستان کی ٹیم نے آزاد کشمیر کی ٹیم کو ہرایا۔آزاد کشمیر کی ٹیم نے سندھ کے خلاف اور فاٹا نے اسلام آباد کی ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کی۔نیٹ بال میں مردوں میں کے ایونٹ میں سندھ، خیبرپختونخوا ، پنجاب اور بلوچستان نے سیمی فائنلزکے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ خواتین میں سندھ،پنجاب، اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کی ٹیمیں سیمی فائنلز میں پہنچ گئی ہیں۔جوڈو میں مردوں کی پچاس کلوگرام کٹیگری میں پنجاب نے پہلی ، فاٹا نے دوسری اور خیبرپختوانخوا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پچپن کلوگرام کٹیگری میں فاٹا کے احسان اللہ نے گولڈ،سندھ کے مصطفی نے چاندی اور بلوچستان کے شیر خان نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*