Main Menu

انگلش پری میئر لیگ:ہیری کین کے کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ گول

HarryCane

ٹوٹنہم ہاٹ سپر اور انگلستان کے سٹار سٹرائیکر ہیری کین انگلش پری میئر لیگ میں ایک کیلنڈر ایئر 2017 میں سب سے زیادہ 39گول بنانے والے فٹ بالر بن گئے۔

انہوں نے یہ کارنامہ چھتیس میچ کھیل کر انجام دیا ہے۔

ہیری کین نے منگل کے روز ساﺅتھمپٹن کے خلاف ہٹ ٹرک سکور کی اور ساتھ ہی اپنے ہی ملک کے سابق سٹرائیکر ایلن شیرر ( بلیک برن)کے جانب سے انیس سو پچانوے کے کیلنڈر ایئر میں بنائے گئے 36گولوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ہیری کین نے رواں برس سب سے زیادہ چھ ہٹ ٹرکس بھی سکور کیں جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔

ہیری کین کی اس کامیابی پر اس کے کوچ پوچوتینو نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا کسی نے موجودہ دور میں ہیری کین سے بہتر سٹرائیکر دیکھا ہے؟

ہیری کین رواں سیزن میں اب تک پندرہ لیگ گول بنا چکے ہیں جس کی وجہ سے وہ سیزن کے اختتام پر گولڈن بوٹ حاصل کرنے کے تگڑے امیدوار بن چکے ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*