Main Menu

چوسٹھویں قومی ہاکی چیمپئن شپ:فتح کا تاج” نیشنل بنک“ کے سر

نیشنل بنک نے چوسٹھویں نیشنل ہاکی چیمپئن شپ 2017 کے فائنل میں واپڈا کو شکست دے کر فتح کا تاج سر پر سجا لیا۔ نیشنل بینک نے واپڈا کو دو ایک سے شکست دی۔فاتح ٹیم کی طرف سے دونوں گول ابو بکر نے بنائے جبکہ واپڈا کی طرف سے اکلوتا گول قاسم نے سکور کیا ۔

یاد رہے کہ پچھلے تین سال سے پی آئی اے قومی چیمپئن چلی آ رہی تھی۔
نیشنل بنک پہلی بار انیس سو نوے میں قومی چیمپئن بنی اس کے بعد اس نے دو ہزار سات، دو ہزار گیارہ اورآخری بار دو ہزار تیرہ میں چیمپئن شپ جیتی تھی۔

اس سے قبل تیسری پوزیشن کے میچ میں سوئی سدرن گیس نے نیوی کو 3.0سے شکست دے دی۔فاتح ٹیم کی طرف سے رانا سہیل نے دو گول جب کے ذیشان نے ایک گول بنایا۔

 فائنل کے مہمان خاص اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ تھے اس کے ساتھ ریٹائرڈ کر نل خالد سجاد کھوکھر صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن،سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن شہباز احمد،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نوید عالم،سیکرٹری سندھ ہاکی ایسوسی ایشن محمد رمضان جمالی،خادم حسین گوپانگ زاہد علی،غلام حسین ،نور حسین،حسین بلوچ،ذوالفقار علی ڈھوت،زوالفقار علی،آغا گل ربانی،زاہد سعیدتھے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*