Main Menu

عبدالرزاق نے سلمان بٹ اور آصف کے حق میں آواز اٹھا دی

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آ ل راﺅنڈر عبدالرزاق نے سلمان بٹ اور محمد آصف کے حق میں آ واز اٹھاتے ہوئے پی سی بی اور پی ایس ایل کی آرگنائزنگ کمیٹی کو مشورہ دیا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کو پی ایس ایل تھری میں اپنے کھیل کے جوہر دکھانے کا موقع دیا جائے۔
صباح نیوز کے مطابق عبدالرزاق کا آصف اور سلمان کے پی ایس ایل میں شمولیت کے حوالے سے کہنا تھا کہ سلمان اور آصف کوپی ایس ایل میں موقع دیا جائے تو ان کی کارکردگی کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ اگر سلمان بٹ اور محمد آصف کو پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے کا موقع دیا جائے تو کم از کم اس بات کا اندازہ تو ہوگا کہ وہ کس معیار کی کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا معیار آئی پی ایل سے کہیں بہتر ہے لیکن جب بات بہترین کھلاڑیوں کیخلاف انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی آئے تو پھر پاکستان سپر لیگ میں کھیلنا قدرے آسان ہے ، اسکے باوجود سلمان بٹ اور محمد آصف کی صلاحیتوں کو ایونٹ میں جانچا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ سلیکشن کمیٹی کی جانب سے تسلیوں کے باوجود سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ دونوں کھلاڑیوں کو عمدہ ڈومیسٹک کارکردگی کے بعد بھی تاحال قومی ٹیم میں واپس نہیں لایا جا سکا ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*