Main Menu

پاکستان کرکٹ لیگ 2018 : 8 ٹیمیں شرکت کریں گی

pakistanCricketLeague2018

پاکستان کرکٹ لیگ 2018 کے لئے ڈرافٹنگ مکمل ہوگئی ، ٹورنامنٹ T20 فارمیٹ پر 4 جنوری سے عجمان کے الحمریہ گراونڈ میں کھیلا جائے گا جس میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی ۔

تفصیلات کے مطابق اوورسیزپاکستانیوں کے لئے عجمان میں کرکٹ لیگ کا میلہ سجایا جارہا ہے جس میں پشاور لائنز کے مالک احسان خان ، راولپنڈی پینتھرز کے شیراز احمد ، کشمیر کنگز کے نوید قاضی ، کراچی ووئلز کے عمیر احمد ، ایبٹ آباد فالکن کے ارشد خان ، میر ملتان سلطان کے کاشف میر ، لاہور ڈیفینڈرز کے یاسر مہروی اور اسلام آباد وائریئرز کے عمر انورکی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔

ٹورنامنٹ کے آرگنائزر امارات کرکٹ اکیڈمی کے شکیل لطیف نے مرزا سپورٹس شارجہ کے تعاون سے ڈرافٹنگ عجمان کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کی ۔ ہر ٹیم کو پلاٹینم اور ڈائمنڈ کیٹیگری میں تین ، تین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا جبکہ گولڈ اور سلور کیٹیگری میں کھلاڑیوں کے انتخاب پر کوئی پابندی نہیں تھی ۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*