Main Menu

پاکستان ہاکی فیڈریشن نیا کوچ ، نیا چیف سلیکٹر لے آئی

islahudinAndHasanSardar

پاکستان ہاکی کے دو سابق بڑے ستارے، جو کسی نہ کسی حوالے سے پہلے بھی ہاکی فیڈریشن سے وابستہ رہ چکے ہیں ، ایک بار پھر انہیں پاکستانی ہاکی فیڈریشن نے اہم عہدوں سے نواز دیا ہے۔

سابق لافانی کردار کے حامل سینٹر فارورڈ 60 سالہ حسن سردارکو چیف سلیکٹر کے عہدے سے ہٹا کر ٹیم کا ہیڈ کوچ بنا دیا گیا ہے اور ماضی کے ایک اور عظیم کھلاڑی 70 سالہ اصلاح الدین صدیقی چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

یاد رہے کہ دو ہزار سترہ میں قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ حنیف خان، خواجہ جنید اور فرحت خان پہلے ہی تبدیل کیئے جا چکے ہیں۔

افواہیں گردش کر رہیں تھیں کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن( پی ایچ ایف) غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاہم تان ایک بار پھر قومی کوچ پر آ کر ٹوٹی۔

پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر ( ر) خالد سجاد کھوکھر نے جمعرات کو فیڈریشن کے سالانہ جنرل کونسل اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اصلاح الدین صدیقی کو چیف سلیکٹر اور حسن سردار کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے جبکہ ریحان بٹ اور محمد ثقلین ان کی معاونت کریں گے۔

خالد سجاد کھوکھر نے کامن ویلتھ گیمز، ورلڈ کپ اور چیمپیئنز ٹرافی کو پاکستانی ٹیم کا ہدف قرار دیا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*