Main Menu

بمقابلہ نیوزی لینڈایکروزہ سیریز: پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم ناکام

SarfarazAndKwiliamsonNz

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ایکروزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں اکسٹھ رنز سے شکست کھا گئی۔

بارش سے متاثر ہ میچ کا فیصلہ ڈی ایل سسٹم کے تحت کیا گیا۔

میچ میں شاندار سنچری (115)بنانے والے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔

ویلنگٹن میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان کی دعوت پر نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے حسن علی تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باولر رہے۔

جوابی باری میں لگاتار دو گیندوں پر اظہر علی اور بابر اعظم کے آﺅٹ ہونے کے بعد پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور 30.1 اوورز میں پاکستان کا سکور جب چھ وکٹوں کے نقصان پر 166 تک پہنچاتو بارش کے باعث میچ کو روک دیا گیا اور مستقل شدید بارش کے سبب میچ دوبارہ شروع نہ ہو سکا اور نیوزی لینڈ کی ٹیم ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت میچ میں 61 رنز سے فاتح قرار پائی۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان چار چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 82 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

سیریز کا دوسرا میچ 9جون کو سیکسٹن اوول نیلسن میں کھیلا جائے گا۔

تیسرا ایک روزہ میچ 13 جنوری کو ڈونیڈن، چوتھا ایک روزہ میچ 16 جنوری کو ہملٹن جبکہ پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ 19 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

بعدازاں ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی جائے گی۔

پاکستانی دستہ :سرفراز احمد (کپتان)، اظہر علی، فخر زمان، انعام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، حارث سہیل، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد نواز، محمد عامر، حسن علی، عامر یامین اور رومان رئیس۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*