Main Menu

لیور پول کے ”فلپ کوتی نیو“کی خدمات بارسلونا نے حاصل کر لیں

PhilipCoutinho

انگلش فٹ بال کلب لیورپول کے پلے میکر فلپ کوتی نیو دنیا کے تیسرے مہنگے ترین کھلاڑی کے طور پر دنیا کی مشہور ہسپانوی فٹ بال کلب بارسلونا کے رکن بن گئے۔

یورپی میڈیا میں ہفتہ کی رات آنے والی خبروں کے مطابق کوتی نیو نے بارسلونا سے ساڑھے 5 سال کا معاہدہ کیا ہے۔

کوتی نیو ، جسے لیور پول نے دو ہزار تیرہ میں انتہائی سستے داموں ( دس ملین یورو میں) انٹر میلان سے خریدا تھا،نے انگلش کلب کی جانب سے پانچ سال کامیاب فٹ بال کھیلی اور اپنے کھیل سے ایسا مقام پیدا کیا کہ دنیا کی بہترین فٹ بال کلب انہیں مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہو گئی۔

بارسلونا نے برازیل سے تعلق رکھنے والے پچیس سالہ کوتی نیو کی خدمات حاصل کرنے کے لیئے 160 ملین یورو کی ڈیل کی۔

اگر کوئی کلب مستقبل میں کوتی نیو کو بارسلونا سے خریدنا چاہے گی تو اسے 400 ملین بطور ریلیز کلاز ادا کرنا ہوں گے۔

بارسلونا پہنچ کر کوتی نیو دنیا ئے فٹ بال کے تیسرے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔

دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑی کا اعزاز برازیل سے تعلق رکھنے والے پی ایس جی( فرانس) کے نیمار جونیئر کو حاصل ہے جسے پچھلے برس بارسلونا نے 220 ملین یورومیں فروخت کیا۔

دوسرا نمبر فرانس کے کیلین امباپہ کا ہے جس کی خدمات پی ایس جی نے180 ملین فرانس ہی کی کلب( مناکو) کو ادا کر کے حاصل کیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*