Main Menu

دفاعی چمپیئن واپڈا 55ویں نیشنل بیڈ منٹن چمپیئن شپ کی فاتح

wapdaWonBadmintonNC2018

 دفاعی چمپیئن واپڈا نے اپنے اعزازات کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے 55 ویں نیشنل بیڈ منٹن چمپیئن شپ میں مردوں اور خواتین کے ٹیم ٹائٹلز جیت لئے۔مردوں کے ٹیم فائنل میں واپڈا نے نیشنل بنک کو 3-2 کے ساتھ شکست سے دو چار کر کے فتح کا تاج سر پر سجایا۔

پہلے سنگل مقابلے میں واپڈا کے عرفان سعید نے نیشنل بنک کے رضوان اعظم کو 2-1 سے ہرایا۔ پہلے ڈبل مقابلے میں نیشنل بنک کے رضوان اعظم اور کاشف سلہر ی نے واپڈا کے عرفان سعید اور عظیم سرور کو 2-1 کے ساتھ شکست دی۔

دوسرے سنگل مقابلے میں نیشنل بنک کے مراد علی نے واپڈا کے عظیم سرور کو 2-1 سے ہرایا۔دوسرے ڈبل مقابلے میں واپڈا کے عظیم سرور اور عتیق چوہدری نے نیشنل بنک کے مراد علی اور اعجاز ملک کو2-0 جبکہ تیسرے سنگل مقابلے میں واپڈا کے اویس زاہد نے نیشنل بنک کے دانیال کو 2-0 کے ساتھ ہزیمت سے دوچار کیا۔

مردوں کے ٹیم ایونٹ میں مجموعی طور پر 16 ٹیموں نے حصہ لیا جن میں واپڈا ، نیشنل بنک، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز،
ہائیر ایجوکیشن کمیشن، پولیس ، ریلویز،آرمی ، کراچی پورٹ ٹرسٹ، پی ایم اے ڈی، پی ٹی سی ایل ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا ، پنجاب، سندھ ، فاٹااور آزاد کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں۔

خواتین ٹائٹل کے فائنل میں واپڈا نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کو باآسانی 3-0 سے ہرایا۔تفصیلات کے مطابق فائنل کے پہلے سنگل مقابلے میں واپڈا کی ماہ حور شہزاد نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کی زوبارہ کو 2-0 ، پہلے ڈبل مقابلے میں واپڈا کی ماہ حور شہزاد
اور صائمہ نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کی غزالہ اور زوبارہ کو 2-0 جبکہ دوسرے سنگل مقابلے میں واپڈا کی سحرہ اکرم نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کی جویریہ طاہر کو 2-0 سے شکست دی۔

خواتین ایونٹ میں واپڈا ،سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ،نیشنل بنک،ہائر ایجوکیشن کمیشن، آرمی ، بلوچستان، خیبرپختونخوا ، پنجاب ، سندھ اور اِسلام آباد سمیت 10ٹیموں نے حصہ لیا۔

wapdaMensBadmintonWinners20






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*