Main Menu

انگلستان کو ایشز سیریز میں چار صفر کی بھاری شکست

ٓآسٹریلیا نے انگلستان کو آخری ایشز ٹیسٹ میں اننگز اور 123 رنز سے شکست دے کر سیریز 4-0 سے جیت کر دوبارہ ایشز حاصل کر لی۔

آسٹریلیا نے سیریز کے پانچویں میچ کی اپنی اکلوتی باری میں تین مختلف بلے بازوں کی سینچریوں کی بدولت سات وکٹوں کو 649 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا جس کے خوف سے انگلش بلے بازوں کی چیخیں نکل گئیں۔

پہلی باری میں 346 رنز بنانے والی انگلش ٹیم دوسری باری میں 180 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے چار اور ناتھن لایون نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

میچ میں آٹھ وکٹیں لینے پر کمنز کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ پانچ میچوں میں 687 رنز بنانے والے آسٹریلین کپتان اسمتھ نے سیریزکے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈجیتا۔

انگلش ٹیم جنہوں نے اپنے میدانوں پر آسٹریلیا کو ایشز سیریز میں شکست سے دوچار کیا تھاپوری سیریز میں آسٹریلوی گیند بازوں اور بلے بازوں کے رحم وکرم پر رہی۔

خاص طور پر انگلش ٹیم کے آل راﺅنڈر معین علی بھی اس سیریز میں گیند اور بلے سے اپنا رنگ جمانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*