Main Menu

میچ سے قبل پاکستان کا قومی ترانہ بجانے پر چار کشمیر ی کرکٹر گرفتار

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے ایک مقامی کرکٹ میچ سے قبل پاکستان کا قومی ترانہ پڑھنے پر 4 نوجوان کشمیری کھلاڑیوں جنہوں نے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ پہنی ہوئی تھی کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بانڈی پورہ ضلع میں 4 جنوری کو کھیلے گئے کرکٹ میچ سے قبل پاکستانی قومی ترانہ پڑھا گیا تھا، جس کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وائرل ہوگئی تھی۔

ان کھلاڑیوں کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کے ایکٹ کے سیکشن 13 کے تحت فرسٹ انفارمیشن رپورٹ درج کر کے گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اسی طرح کا ایک اور واقعہ گزشتہ برس بھی پیش آیا تھا جس میں نوجوانوں کو پاکستانی قومی ٹیم کی کٹ پہن کر کرکٹ میچ کھیلنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*