Main Menu

بمقابلہ نیوزی لینڈ، ایکروزہ سیریز: دوسرے میچ میں بھی نیوزی لینڈ فاتح

BaburAzamVsNz

بارش اور مارٹن گپٹل کی شاندار کارکردگی کے بدولت نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

منگل کو نیلسن میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 246 رنز بنائے تاہم بارش کی وجہ سے نیوزی لینڈ کو25 اوورزمیں 151 رنز کا ہدف ملا جو اس نے باآسانی دو وکٹوں کے نقصان پر 24ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے افتتاحی بلے باز مارٹن گپٹل نے پانچ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 71 گیندوں پر 86 رنز کی باری کھیل کر اپنی ٹیم کو لگاتار دوسری فتح دلا دی۔

اس سے قبل پاکستانی باری میں پاکستان کی ٹاپ آرڈر ایک بار پھر ناکامیوں سے دوچار ہوئی ۔

محمد حفیظ کے علاوہ نچلے درجوں کے کھلاڑی شاداب اور حسن علی نے اچھی باریاں کھیل کا پاکستان کا مجموعہ قابل عزت سطح پر پہنچایا۔

حسن علی نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 31 گیندوں چار چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے اور ففٹی مکمل ہونے کے بعد ایک اور چھکا لگانے کی کوشش میں باونڈری پر کیچ آوٹ ہو گئے۔شاداب 52 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

پاکستان ٹیم: اظہر علی،امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، سرفراز احمد، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی اور رومان رئیس۔

نیوزی لینڈ ٹیم: مارٹن گپٹل، کولن منرو، کین ولیمسن، روس ٹیلر، ٹام لیتھم، ہینری نکولس، ٹوڈ ایسٹل، مچل سینٹنر، ٹیم ساودی، لوکی فرگوسن اور ٹرنٹ بولٹ۔

تیسرا ایک روزہ میچ 13 جنوری کو ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*