Main Menu

Fame Cup 2017-18

پہلا آل پنجاب فیم فٹ بال چیلنج کپ:میزبان ٹیم کا سفرتمام

پاکستان ساکر سکول نے ٹورنامنٹ کی سب سے فیورٹ ٹیم فیم فٹ بال کلب کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

رپورٹ:اشفاق مغل
تصاویر:محمد جمیل

پہلے آل پنجاب فیم فٹ بال چیلنج کپ میں پاکستان ساکر سکول نے ٹورنامنٹ کی سب سے فیورٹ ٹیم فیم فٹ بال کلب کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔سیمی فائنل میں پی ایس ایس کا مقابلہ کیمپس یونائیٹڈ سے جبکہ رئیل لاہور باباکارگو کے مدمقابل ہوگی ۔فیم فٹ بال کلب کے زیراہتمام ماڈل ٹاون میں جاری ایونٹ میں گزشتہ شپ کھیلے گئے میچز میں پاکستان ساکر سکول نے فیم فٹ بال کلب کو ایک کے مقابلے 3گول سے شکست دے کر ایونٹ کا ایک اور اپ سیٹ کردیا ۔ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم پاکستان ساکر سکول نے میزبان فیم ایف سی کو پہلے ہاف میں 2 گول داغ کر اپنی برتری ثابت کردی تاہم دوسرے ہاف میں میزبان ٹیم کے جانب سے ایک گول کرکے میچ میں واپسی کی کوشش کی گئی لیکن پی ایس ایس کی جانب سے تیسرا گول فیم فٹ بال کلب کا ایونٹ سے سفر تمام کرگیا۔ فیم فٹ بال کلب کے صدر ضیاءعارف کا میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ۔ فیم نے اچھا کھیل پیش کیا لیکن گول کرنے کے متعدد مواقع ضائع کئے جو ہار کا باعث بنے ۔ پی ایس ایس کی کامیابی کے بارے میں فیم فٹ بال کلب کے جنرل سیکرٹری تجمل خان کا کہنا تھا کہ قسمت نے پی ایس ایس کا ساتھ دیا ۔

JAM_4862 a JAM_4885 a JAM_4889 a JAM_5071 aa JAM_5078






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164