Main Menu

ٹی ٹونٹی سیریز: پاکستان کی پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان

sarfaraz-ahmed-talking

سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان کی پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیاجونیوزی لینڈ کے خلاف بائیس جنوری سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اپنے کھیل کے جوہر دکھائے گی۔

ٹیم میں اوپنر احمد شہزاد کی واپسی ہوئی ہے جبکہ عماد وسیم انجری کے باعث ٹیم میں جگہ نہ بناسکے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 22 جنوری کو کھیلا جائے گا جبکہ 28 جنوری 2018 کو سیریز کا آخری میچ ہوگا۔

ٹیم میں عمر امین اور نوجوان آل راونڈر عامر یامین بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

پاکستانی ٹیم:
سرفرازاحمد (کپتان)، فخرزمان، احمد شہزاد، بابراعظم، شعیب ملک، حارث سہیل، محمد حفیظ، محمد نواز، شاداب خان، فہیم اشرف، عامریامین، محمد عامر، حسن علی، رومان رئیس، عمر امین






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*