Main Menu

بلائنڈعالمی کپ 2018: پاکستانی کرکٹ ٹیم کا عمدہ آغاز

کرکٹ کے پانچویں بلائنڈ عالمی کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں بارہ جنوری کو متحدہ عرب امارات میں ایک دوسرے کے مقابل ہو رہی ہیں۔

اب تک کے مقابلوں کے بعد پاکستان اپنے دو ابتدائی میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

پاکستان نے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش او ر اگلے میچ میں نیپال کو شکست دی۔

آٹھ جنوری سے اکیس جنوری تک جاری رہنے والے کرکٹ کے اس عالمی میلے میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، آسٹریلیا اور نیپال کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

پاکستان دو ہزار دو اور دو ہزار چھ میں عالمی اعزاز حاصل کر چکا ہے۔پاکستان ٹیم دو ہزار چودہ کے عالمی کپ کا فائنل ہار گئی تھی۔

بھارت حالیہ ایونٹ میں دفاعی چیمپئن کی حثیت سے شرکت کر رہا ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*