Main Menu

محکمانہ ایکروزہ قومی کرکٹ مقابلے : واپڈا اور یو بی ایل کے درمیان آخری معرکہ

واپڈا کی ٹیم ڈیپارٹمنٹل ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔کراچی میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں واپڈا نے پی ٹی وی کی ٹیم کو نو وکٹوں سے ہرایا۔

پی ٹی وی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر دو سو اکتیس رنز بنائے۔سعود شکیل سنتالیس،حسن رضا چونتیس، محمد عرفان تینتیس اور حسن محسن تیس رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔

جواب میں واپڈا نے دو سو بتیس رنز کا ہدف تنتالیس اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کامران اکمل ستاسی رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔

سلمان بٹ پچھہتر اور بسم اللہ خان سڑسٹھ رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔

ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار کو ” یو بی ایل“ اور واپڈا کے درمیان کراچی میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھایا گیا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*