Main Menu

مکے باز عامر خان کی اگلی فائیٹ اکیس اپریل کو لیور پول میں طے پا گئی

پاکستانی نژاد برطانوی مکے باز عامر خان پانچ برس بعد انگلستان میں مکابازی کے مقابلے کے لیئے میدان میں نکل رہے ہیں۔

د و بار کے سابقہ عالمی چیمپئن عامر خان خان کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ وہ اس مقابلے کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں کیونکہ یہ ان کی انگلستان میں پانچ برس کے عرصہ کے بعد پہلی فائیٹ ہے۔

یہ مقابلہ لیور پول کے ایکو ایرینا میں ہو گا تاہم ابھی تک ان کے مقابل آنے والے مکا باز کا نام سامنے نہیں آ یا۔

یاد رہے کہ پچھلے برس عامر کا فلپائن کے مینی پاکیو سے ایک مقابلہ طے ہوا تھا لیکن بعد میں اسے منسوخ کر دیا گیا۔

اکتیس سالہ عامر خان نے اب تک پینتیس پیشہ وارانہ مقابلوں میں حصہ لیا جن میں سے اکتیس جیتے اور صرف چار ہارے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*