Main Menu

قومی باسکٹ بال چیمپئن شپ: پاک آرمی اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب

 دفاعی چمپئن پاکستان آرمی نے روایتی حریف واپڈا کو 45 کے مقابلے 71 پوائنٹس سے باآسانی شکست دے کر نیشنل باسکٹ بال چمپئن شپ اپنے نام کرلی ۔

لاہور ڈویژن نے سخت مقابلے کے پی او ایف کو شکست دے کر تیسری پوزیشن پر قبضہ جمایا۔

 صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے فاتح ٹیم کو ایک لاکھ روپے جبکہ رنراپ ٹیم واپڈا کو 75 ہزار روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی لاہور ڈویژن کو 50 ہزار روپے نقد انعام سے نوازا۔ گزشتہ روز کھیلے گئے چمپئن شپ کے فائنل میچ میں آرمی نے اپنے تجربے اور کھلاڑیوں کی پھرتی کے باعث مقابلہ یکطرفہ طور پر جیت کر اپنے اعزاز کا دفاع کیا ۔

 فائنل کے پہلے کوارٹر میں سکور19-13 رہا جبکہ دوسرے کوارٹر میں آرمی نے 14 پوائنٹ کے فرق سے میچ پر اپنی گرفت بنالی جو میچ کے اختتام تک برقراررہی ۔ تیسرا کوارٹر 12-7 اور آخری کوارٹر 14-13 سے آرمی کے نام رہا ۔ آرمی کی جانب سے عاطف نے 16 اور تغلب نے 15 سکور کیئے جبکہ واپڈا کی جانب سے زاہد نے 13 اور عابد نے 12 پوائنٹس سکور کیئے ۔

 اس سے قبل کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے میچ میں لاہورڈویژن نے پی او ایف کو 59-66 سے شکست دی ۔ پی او ایف کی جانب سے عثمان اورعمر نے بالترتیب 18 اور 12 پوائنٹس سکور کیئے جبکہ لاہور ڈویژن کی جانب سے زین نے 22 اور عاقب نے 15 پوائنٹس سکور کیئے ۔دریں اثناءپہلے سیمی فائنل میں آرمی نے پی او ایف واہ جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں واپڈا نے لاہور ڈویژن کو کانٹے دار مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ۔

 فائنل میچ کے مہمان خصوصی جہانگیر خانزادہ نے چمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کو مبارکباد دی ۔

111






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164