Main Menu

بلائنڈ کرکٹ عالمی کپ: بھارت اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب

کمزور اور کم بصارت والے کھلاڑیوں پر مشتمل کرکٹ کے عالمی کپ میں بھارت نے ایک بار پھر کامیابی حاصل کر لی۔ بھارت نے پانچویں بلائنڈ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے کر اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کر لیا۔

پاکستان کے سابق عظیم بلے باز ظہیر عباس نے بطور مہمانِ خصوصی ٹیموں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بلائنڈ ورلڈ کپ کے فائنل میںپاکستان بلائنڈ ٹیم نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 307 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے بدر منیر 57، ریاست خان 48 اور کپتان نثارعلی 47 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔بھارت نے مطلوبہ ہدف سنیل رمیش( 93 رنز) اور اجے ریڈی(62) کی عمدہ بلے بازی کی بدولت 39 ویں اوور میں 8 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔

پاکستان کے ہارون، بدر منیر، اسرارالحسن اور عامر اشفاق نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*