Main Menu

مانچسٹر یونائیٹڈ نے الیکسس سانچز کی خدمات حاصل کر لیں

انگلستان کی معروف فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے لندن سے تعلق رکھنے والی آرسنل فٹ بال کلب کے اہم ترین کھلاڑی الیکسس سانچز کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

یونائٹیڈ سانچز کو فی ہفتہ تین سو پچاس ہزار اجرت دے گا جس کی وجہ سے وہ انگلستان میں فٹ بال کھیلنے والے دنیا کے مہنگے ترین فٹ بالر بھی بن گئے ہیں۔

سانچز کو اشتہارات وغیر کی مد میں بھی کافی آمدن ہونے کی توقع ہے جس ملا کر ان کی ایک ہفتے کی تنخواہ پانچ سو ہزار تک پہنچ جائے گی۔

انتیس سالہ سانچز جن کا قدپانچ فٹ ساڑھے چھ انچ ہے ، چلی سے تعلق رکھتے ہیں۔ یونائیٹڈ نے سانچز کی خدمات کے عوض اپنے کھلاڑی آرمینیا سے تعلق رکھنے والے ہینرک مخی ٹیریان کو آرسنل کے ہاتھوں بیچا ہے۔

دونوں کھلاڑی دو طرفہ معاہدہ کے تحت حریف کلبوں میں شامل ہوئے۔

سانچز نے آرسنل کے لیئے ساڑھے تین برس فٹ بال کھیلااور ایک سو بائیس میچوں میں ساٹھ گول بنائے۔

حالیہ سیزن کے شروع ہونے سے پہلے ان کی مانچسٹر سٹی کے ساتھ بات چیت چل رہی تھی لیکن سٹی کو لگا کہ سانچزکی تنخواہ کا مطالبہ پورا کرنا ان کے کلب کے دیگر کھلاڑیوں کو مشکل میں ڈال دے گا لہذا سٹی نے سانچز کا پیچھا کرنا چھوڑ دیا جس سے سٹی کے کوچ گارڈی اولہ کی سانچز کے ساتھ دوبارہ مل کر کام کرنے کی خواہش ادھوری رہ گئی۔

یاد رہے کہ گارڈی اولہ اور سانچز دونوں بارسلونا میں بطور کوچ اور کھلاڑی ساتھ ساتھ کام کر چکے ہیں۔

یونائیٹڈ کے کوچ جوزے مورینیو ، سانچز کی خدمات حاصل کرنے پر خوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ سانچز کے آنے سے ان کی ٹیم مزیدنکھرے گی۔

یاد رہے کہ یونائیٹڈ اس وقت پری میئر لیگ میں سٹی کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

سانچز جن کو سات نمبر کی شرٹ ملی ہے،یونائیٹڈ کے لیئے چیمپئنز لیگ کھیلنے کے بھی اہل ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*