Main Menu

انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر سیمی فائنل میں

پاکستان انیس برس سے کم عمر کھلاڑیوں کے عالمی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے علی زریاب کی ذمے دارانہ بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کے خلاف یادگار طریقے سے تین وکٹ سے کامیبابی سمیٹی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ کیا اورشاہین آفریدی اور محمد موسیٰ کی عمدہ باولنگ کے سبب جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں نو وکٹ کے نقصان پر 189 رنز کا مجموعہ جوڑ پائی۔پاکستان کی جانب سے محمد موسیٰ نے تین اور شاہین آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستانی ٹیم کے 111 رنز پر پانچ کھلاڑیوں آﺅٹ ہوگئے اس موقع پر زریاب نے فاتحانہ بلے بازی کر کے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

ایک سو گیارہ گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 74 رنزکی یادگاری باری کھیلنے پر علی زریاب مردِ میدان قرار پائے۔

پاکستان تین جنوری کو کرائسٹ چر میں سیمی فائنل کھیلے گا۔

اس سے قبل کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں آسٹریلیا نے روایتی حریف انگلستان کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

باقی کے دو سیمی فائنلز نیوزی لینڈ بمقابلہ افغانستان اور بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش ابھی کھیلے جانے ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*